جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان مقبوضہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ کرتا ہے : وزیر اعظم

مقبوضہ فلسطین

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالم دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ فلسطینی 7 دہائیوں سے اسرائیلی قبضے کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 30 ملین کی ادائیگیاں جو گزشتہ حکومت نے روکی تھیں وہ ادا کردی گئیں: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے علاوہ وحشیانہ قبضے نے بدحالی اور مایوسی کو جنم دیا۔ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اپنی کوششوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں