جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو مستردکردیا

اسرائیل کو

دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو قطعی طور پرمستردکردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں،

وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

بھارت کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ، پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے،فلسطین میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ پاکستان1967کی سرحدات اور دارالخلافہ القدس الشریف پرمشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔

متعلقہ خبریں