جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر پر بے بنیاد بیانات کو مسترد کردیا

بیانات

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے تھنک ٹینک کے سیشن میں کشمیر پر غلط بیانی کی، پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے تمام بیانات کو مسترد کرتا ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کر دیا ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ نے تھنک ٹینک کے سیشن میں کشمیر پر غلط بیانی کی اور بھارتی وزیر کے بیانات کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے بھارت خود دہشتگرد ریاست ہے جو کشمیر میں جرائم کررہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے واضع کر دیا گیا کہ بھارت دنیا کو بتائے کہ 2016 سے کس نے سارک اجلاسوں کو روک رکھا ہے اور بھارتی آر ایس ایس اور بی جے پی کے جرائم ہیں جو کشمیر میں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر کو جواب دیا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں