جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن سے محفوظ رہا: وزیراعظم

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کا پرانا تجربہ ہے، بدقسمتی سے سفارت خانوں کا اپنے شہریوں کے ساتھ رویہ ناروا ہوتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن سے محفوظ رہا، انگلینڈ میں پاکستانیوں کا زیادہ تر مزدور طبقہ ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں کچھ پریشان کن صورت حال پیدا ہوئی، مجھے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کا پرانا تجربہ ہے۔ خواہش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ بہتر رہے، بدقسمتی سے سفارت خانوں کا اپنے شہریوں کے ساتھ رویہ ناروا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے جس طرح چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کا رویہ پاکستانیوں سے نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو اس سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں، اگر وسائل کی کمی ہے تو ہمیں بتائیں، فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں