جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کا ناقص فیلڈنگ میں منفی ریکارڈ قائم

لندن: آئی سی سی ورلڈکپ میں شاہین ناقص فیلڈنگ میں سب سے آگے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ چودہ کیچز ڈراپ کرچکے ہیں، آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کا منفی ریکارڈ بنا لیا۔ کیچز چھوڑنے میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میگا ایونٹ میں شاہینوں نے اب تک چھبیس کیچ پکڑے، جبکہ چودہ کیچ گرا دیئے۔ سب سے زیادہ چھ کیچ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈراپ ہوئے۔

گرین شرٹس کی ناقص فیلڈنگ پر سوئنگ کے سلطان نے بھی تشویش ظاہر کردی۔ بولے ڈو اینڈ ڈائی سیچویشن میں کیچز ڈراپ کرنا ٹیم پاکستان کے لیئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایونٹ میں انگلش کھلاڑیوں نے دس بار وکٹ حاصل کرنے کا موقع گنوایا۔ جنوبی افریقہ نے 7 ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا چھ جبکہ بھارت نے صرف ایک کیچ گرایا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ کے بولنگ چارٹ میں ایک بار پھر سرفہرست ہوگئے۔ انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں، اس طرح حالیہ میگا ایونٹ میں ان کے شکاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں