جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

میڈلز

کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں