جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، سیکورٹی کے انتظامات مکمل

ٹی

لاہور : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے لیئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیئے لاہور پولیس ٹیم سکیورٹی کے لئے مکمل تیار ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا ہے کہ 3 ایس ایس پیز، 13 ایس پیز، 42 ڈی ایس پیز، 131 انسپکٹرز اور 718 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔ میچز کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سری لنکا آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں، میچز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کے لئے جامع اسٹرٹیجی پلان پر عمل درامد کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے لاہور پولیس بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی قیام گاہ اور اسٹیڈیم کے گردو نواح میں جاری سرچ اینڈ سویپ آپریشنز خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں، بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔ میچز اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور اسٹیڈیم کے اطراف کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہیں۔ ممنوعہ اشیاء اسٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی ہو گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔

اشفاق خان نے بتایا کہ مخصوص مقامات پر پارکنگ انتظامات کئے گئے ہیں، شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ لاہور پولیس کو سکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی اور رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں