جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کا اعلان، قیمت صرف 50 روپے

ٹکٹوں

کراچی: پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا، ٹکٹوں کی مالیت صرف 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔

‏راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہوگی، ‏پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں مقامی ادارے کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہوں گی۔

‏دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں ٹکٹیں 9 دسمبر کو دستیاب ہوں گی ،‏ زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم لانے کے سلسلے میں ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

‏پنڈی اسٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گی،‏ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت بھی پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ‏روزانہ بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو ٹکٹس دیئے جائیں گے، ایک شناختی کارڈ پر دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

متعلقہ خبریں