جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کا نام ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا

لسٹ

کراچی : پی آئی اے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کا نام ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی اسٹاک ایکسچنج میں نارمل ٹریڈنگ 27 جنوری سے شروع ہوگئی۔ اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو خلاف ورزی پر 10 اکتوبر 2018 سے ڈیفالٹر لسٹ میں رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد منفی ہندسوں پر بند ہوئی

اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے کو مستقبل میں قوانین کی پابندی کا بھی کہا ہے۔

متعلقہ خبریں