پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں409 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کےبعد مندی کا روجحان غالب رہا.جس کے بعد 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج 39ہزار 606 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی اثرات میوچل فنڈز کی جانب سے مسلسل شئیرز کی فروخت اور پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار کی نفسیاتی حد کو برقرار نہ رکھ سکا اور 39 ہزار 606 پے بند ہوا۔ جبکہ 30 انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 090 پر بند ہوا۔