جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کا ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج

دفتر

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کودفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی افواج
نے تتہ پانی سیکٹر پر 9 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت رواں برس 2940 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں ،بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک خاتون زخمی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

متعلقہ خبریں