ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’ای‘ کورٹ سسٹم کا آغاز

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای کورٹس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ای کورٹ مقدمے کی سماعت کا آغاز کر دیا۔ ای کورٹ کے تحت پہلے مقدمے کے آغاز میں ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے وکلا نے دلائل کا آغاز کردیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای کورٹس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ای کورٹ مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا گیا۔ جس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ ایک بڑا قدم ہے، ای کورٹ سے کم خرچ سے فوری انصاف ممکن ہو سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ہی ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز ہوا ہے، ای کورٹ سے سائلین پر مالی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

چیف جسٹس کا آئی ٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کو خراج تحسین پیش کیا اور نادرا چئیرمین اور ڈی جی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ای کورٹ کے تحت پہلے مقدمے کے آغاز میں ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی سے وکلا نے دلائل کا آغاز کردیا۔