جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

ورلڈکپ سیمی فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ سے جیت کی امیدیں باندھ لیں

لندن: سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو نیوزی لینڈ کی جیت درکار ہے، پاکستانی شائقین نے کیوی پاکستان کین ولیمسن سے امیدیں باندھ لیں، سوشل میڈیا پر سب نے نیوزی لینڈ کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ پاکستان کی آخری امید ہے، سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نیوزی لینڈ کی سپورٹ میں آگئے۔ پورے پاکستان کی طرح سرفراز کی نظریں بھی کیوی کپتان پر جمی ہیں۔ کرکٹ فینز کے مطابق پشاور میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ کھیلا جا چکا ہے۔۔جس میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔

ایک کرکٹ فین نے لکھا گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ پلان کے مطابق ہورہا ہے، بانوے میں بھی نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرایا تھا۔

جبکہ انگلیںڈ نے نیوزی لینڈ کو 36 سال سے عالمی کپ میں شکست نہیں دی، آخری بار انگلینڈ نے 1983 میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں