جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کردیا

جلسے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسےکے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کیساتھ، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کیساتھ ہیں

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں