جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

فواد چوہدری کا حکومتی اتحادی جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان "لوٹا” دینے کا مطالبہ

فواد چوہدری کا حکومتی اتحادی جماعتوں

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا۔

خط میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں، لازم ہے کہ ان تمام جماعتوں کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے۔

اس بارے میں جانئے : پی ٹی آئی حکومت میں معیشت ریکارڈ ترقی کر رہی تھی : فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کو انفرادی انتخابی نشانات سے روک کر مشترکہ انتخابی نشان دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری رائے میں اس کثیرالجماعتی اتحاد کے لیے ’لوٹا‘ موزوں ترین انتخابی نشان ہے۔

متعلقہ خبریں