جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت مخالف مارچ کا فیصلہ

حکومت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مخالف مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مارچ کے حوالے سے کل بڑا اعلان متوقع ہے، عمران خان اکتوبر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور چور ملک پر مسلط ہیں، حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد کرنا ہوگا: عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے کل کے جلسے اور اضلاع میں موبلائزیشن کا جائزہ لیا جائیگا، بہتر موبلائزیشن کے بعد عمران خان کی جانب سے کل مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ستمبر میں اعلان اور اکتوبر میں حکومت مخالف مارچ ہوگا۔

متعلقہ خبریں