جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں تاحال گرمی کی شدت برقرار ہے۔ تپتی دھوپ نے شہریوں کو دن میں تارے دیکھا دیئے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم ہے۔

سکرنڈمیں43 جبکہ بھکر، تربت، مٹھی اور شہید بینظرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

جس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 03 سے05ڈگری کمی کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں