جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا : فواد چوہدری

پاکستان انتہائی جدید مشینری

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : پرانا نہیں بکا، پی ڈی ایم کوئی نیا چورن بازار میں لائے : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے، کم از کم دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں