پاکستان اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا

ٹاؤنٹن: مشن ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان اپنا چوتھا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان1975 سے 2019 تک 103 میچز کھیلے گئے۔ جس میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا ۔کینگروز نے 67 میچز میں فتح اپنے نام کی جبکہ 32 میچ پاکستان کے نام رہے، 3 میچ بے نتیجہ رہے

انگلینڈ کے میدانوں میں بھی اآسٹریلیا سرخرو رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان 8 میچز میں 5 آسٹریلیا اور تین میں پاکستان نے فتح پائی۔

2010 سے 2019 تک دونون ٹیمیں 23 بار آمنے سامنے آئیں، 20 بار آسٹریلیا نے میدان مارا اور پاکستان ٹیم صرف تین میچ جیت سکی۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں عالمی کپ میں 9 بار ٹکرائیں، 5 میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی اور 4 میچ پاکستان نے جیتے۔

قومی کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہلی بار آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔