جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

ساوٗتھاینپٹن: پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکا دوسرا ون ڈے میچ آج ساؤتھمپٹن میں کھیلاجائےگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو پہر تین بجے شروع گا. دونوں ٹیموں کے درمیان اوول میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، میچ کے پہلے سینتالیس پھر اکتالیس اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

جبکہ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم سے بہتر کھیل کیلیے پُرعزم ہیں اور کھلاڑیوں نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہر پوزیشن کیلیے کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہے۔

متعلقہ خبریں