جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان امن چاہتا ہے، بھارت سے مذاکرات کے لیئے تیار ہیں : وزیر اعظم

پاکستان امن چاہتا

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیر کو حق خودارادیت ملنے تک ان کے لیئے جدوجہد کروں گا، پاکستان امن چاہتا ہے، مذاکرات کے لیئے تیار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا۔ کشمیریوں سے فیصلہ کرنے کا حق لے لیا گیا۔ 5  اگست سے ظلم کی نئی داستان شروع ہوگئی، جب بھارت نے اپنی 9 لاکھ فوج سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جو تھوڑے بہت حقوق تھے وہ بھی لے لیئے گئے۔ سیاست دانوں اور نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ کشمیریوں کو کھلی جیل میں رکھ دیا گیا۔ یہ وقت کشمیریوں کے لیے بدقسمت وقت ہے۔ سلامتی کونسل نے کشمیر کو حق خودارادیت کا حق دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی : وزیر اعظم آزاد کشمیر

ان کا کہنا تھا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کشمیر کو حق خودارادیت ملنے تک ان کے لیئے جدوجہد کروں گا۔ دنیا کو یاد دلاتا رہوں گا کہ کشمیریوں پر کتنا بڑا ظلم ہوا ہے، وہاں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج بھی ہندوستان کو کہتا ہوں کہ پاکستان امن چاہتا ہے، اقتدار ملنے کے بعد میں نے کہا کہ آپ ایک قدم آئیں، ہم دو قدم آئیں گے۔ برصغیر کے لیئے لوگوں کے لیئے سب اہم امن ہے، اسی سے خوشحالی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیئے تیار ہیں، مگر آپ کو کشمیر میں فوجی محاصرہ ختم کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دینا ہوگا، جس کا عالمی برادری نے وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں