جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

چینی حکومت کا شکریہ ،چین سے چند دنوں میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے : مفتاح اسماعیل

چینی حکومت

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی، ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


یہ پڑھیں  : پاکستان باوقار اور ایٹمی ملک ہے، ہمیں معیشت سنبھالنا ہوگی : مفتاح اسماعیل

متعلقہ خبریں