جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹیم میں تبدیلیاں، پاکستان دوسرا میچ انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گا

ناٹنگھم: کرکٹ کی عالمی جنگ انگلینڈ کے میدانوں میں جاری ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ آج میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گا جس کی پچ کو انگلینڈ نے ایک دفعہ نہیں بلکہ دو مرتبہ حریف بولرز کے لئے بھیانک خواب بنادیا تھا ۔

عالمی کپ میں سفر کا مایوس کن آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم آج دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ دونوں ٹیموں کا سامنا ناٹنگھم کے میدان میں ہوگا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ اس پچ پر کھیلا جائے گا جو عالمی ریکارڈ اسكورز کے لئے جانی جاتی ہے۔

اس پچ پر انگلینڈ نے سب سے زیادہ ون ڈے اسکور کا عالمی ریکارڈ دو بار توڑا ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹ پر 481 رن کا بڑا اسکور بنایا۔۔۔اس سے پہلے 2016 میں پاکستان کے خلاف تین وکٹ پر 444 رنز بھی داغے تھے۔

انگلینڈ اس مقابلے میں پاکستان کو پریشانی میں ڈالنے کے لئے اسکواڈ میں مارک ووڈ کو شامل کر سکتا ہے جو آرچر جتنے ہی تیز مانے جاتے ہیں۔ پاکستان کے پاس محمد عامر اور وہاب ریاض کے طور پر اچھے فاسٹ بولر ہیں جو انگلینڈ کو پریشانی میں ڈال سکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں اپنے بیٹسمین سے اچھے اسکور کی توقع کرنی ہو گی تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بنایا جاسکے۔

انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو اپنی زمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں چار صفر سے شکست دی تھی۔ پاکستان ون ڈے میں مسلسل 11 میچ ہار چکا ہے اور وہ اپنے اس ریکارڈ کو اور شرمناک ہونے سے محفوظ رکھنا چاہے گا اور ٹورنامنٹ میں مضبوط واپسی کرنا چاہے گا۔

جبکہ کھلاڑیوں کی کاردگی کے بعد ٹیم مینیجمنٹ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے تو پاکستان کے جتنے کے امکانات ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ نے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی، تاہم ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پر لے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں