جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

4 وکٹوں سے شکست

 پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئےمیچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مرکرام 51، کپتان ہینرچ کلاسین 50 اور بلجون 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

 پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، فخرزمان ، محمد رضوان ، حیدرعلی،محمدنواز ،محمد حفیظ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اورعثمان قادر شامل تھے۔

محمدحفیظ 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں