پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹاؤنٹن: ورلڈکپ کے سترھویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube