تھائی لینڈ: پاکستانی طلباء کی شاندار کارکردگی، گولڈ اور سلور میڈلز حاصل

تھائی لینڈ: جیو جیسٹو ورلڈ کپ برائے یونی ورسٹی میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارکردگی۔ 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز پر قبصہ کرلیا۔

 چانگ موئی  تھائی لینڈ میں منعقدہ جیو جیسٹو ورلڈ کپ برائے یونی ورسٹی میں پاکستان نے 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز حاصل  کر کے مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

 کراچی کی فاطمہ عرفان نے 57 کلوگرام کے نوزا کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ محمد علی رشید اور دلاور خان سنان نے ڈیوکلاسک مینز کیٹگری میں چاندی اوراسی طرح دلاور خان سنان اور فاطمہ عرفان نے ڈیوکلاسک مکسڈ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔

ایک اور سلور میڈل  دلاور خان سنان  نے 77 کلوگرام  مینز نوازا کیٹگری میں حاصل کیا۔