جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شاہینوں نے اہم میچ میں بلیک کیپس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

برمنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی شاندار اننگز کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا اور ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں مزید آگے بڑھ گیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 238 رنز کا ہدف بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

بارش سے متاثرہ فیلڈ پر بابر اعظم اور حارث سہیل نے 126 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکےٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری مکمل کی، حارث سہیل نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 68 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا، اوپنرز کھلاڑی اچھا آغاز نہ کر سکے اور دونوں 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ بھی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے 66 رنز کی پاٹنرشپ قائم کرکے اسکور 110 تک پہنچایا، محمد حفیظ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، کپتان سرفراز احمد نے آخری اوور میں وننگ شارٹ کھیل کر ٹیم کی نیہ پار لگائی۔

بابر اعظم نے 127 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایونٹ میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی یہ پہلی سنچری تھی۔ بابر اعظم کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا پانچ کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا ،کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے پےدرپے تین وکٹیں لے کر ناقابل شکست ٹیم کو پریشان کردیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بناسکے۔ بعد ازاں جیمز نیشان اور کولن گرینڈ ہوم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرکے نیوزی لینڈ کے اسکور میں اضافہ کیا،

جیمز نیشان نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی، وہ 97 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرینڈ ہوم 64 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔

اس فتح سے پاکستان نےسات میچز میں سات پوائنٹس حاصل کرکے سیمی فائنل کے اپنے سفر کو برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں