جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

ٹی ٹوئنٹی کے

تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔

محمد رضوان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں