جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز؛ مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

زمبابوے

اسلام آباد: پاکستان سے کرکٹ سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم اتحاد ایئرلائن کی پرواز EK612 کے بذریعہ دبئی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا اور سخت سیکورٹی میں ٹیم کو اسلام آباد کے ہوٹل میں پہنچایا گیا۔

ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، نتائج منفی آنے پر کھلاڑی اکیس سے ستائیس اکتوبر تک سات روز آئسولیشن میں گزاریں گے۔

دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم بارہ نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں