جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان آئی سی سی مینز پلیئر آ ف دی منتھ قرار

پلیئر

دبئی: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مینز پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ویرات کوہلی کی پرفارمنس سے پریشان

دوسری جانب بھارت کی ہرمن پریت کور آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں