ترکی: غلط فہمی کی بنا پر پاکستانی سرکاری افسران کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اسلام آباد : ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پرغلط فہمی کی بنا پر پاکستانی سرکاری افسران کی فلائٹ مس ہونے وجہ سے سرکاری وفد کو روک لیا گیا۔

ترکی کے دارلحکومت استنبول پر غلط فہمی کی بنا پر پاکستانی سرکاری افسران کی فلائٹ مس ہونے پر ائیرپوٹ انتظامیہ نے پاکستان کے سرکاری وفد کو کرغستان کے ویزے کے بغیر جہاز پر جانے سے روک دیا۔

حکام دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سرکاری وفد کو ترکی ائیر پورٹ سے کرغستان کی فلائٹ پر جانے روک دیا گیا، وفد میں وزیراعظم آفس کے افسران موجود تھے، کرغستان حکومت سے ویزہ معاملے پر بات ہو چکی تھی، ترکی اور کرغستان میں موجود پاکستانی سفیروں نے متعلقہ حکام کیساتھ معاملے کو اٹھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر معاملہ اُٹھانے کے بعد افسران کو اگلی فلائٹ سے بشکیک پہنچایا گیا،
سرکاری بلیو پاسپورٹ پر ویزہ آن ارائول کی سہولت موجود ہے۔

ترک حکام نے غلط فہمی کی بنا پر افسران کو پریشانی اٹھانے معذرت کی ہے، جبکہ ترک حکام کے مطابق سسٹم میں خرابی اور تکنیکی معاملات کی وجہ سے معاملہ پیش آیا اور ساتھ ہی ترک حکام کی جانب آئندہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube