دو بھارتی فوجی، پاکستانی خاتون کو حساس معلومات بھیجنے پر گرفتار

پاکستانی خاتون

جے پور : پاکستانی خاتون کو حساس معلومات بھیجنے پر دو بھارتی فوجی گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

بھارتی خفیہ ادارے نے بھارتی فوج کے دو سپاہیوں کو جودھ پور سے پاکستانی خاتون کو جغرافیائی معلومات بھیجنے پر گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اہلکار راجستھان میں تعینات تھے، چھٹی پر گاؤں جاتے ہوئے، پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بھارتی فوج کے دونوں فوجی، خاتون کو علاقے کی معلومات بھیج رہے تھے۔ پنجابی لہجہ رکھنے والی خاتون اردو میں بات کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرتار پور راہداری کھولنے پر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

خاتون نے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی اوآئی پی) کا استعمال کرتے ہوئے جوانوں کو فون کیا، جس کے باعث ان سپاہیوں کے پاس آنے والا فون بھارتی نمبر سے ہی آیا اور وہ حساس معلومات دیتے رہے۔

سپاہیوں پر فوج کی تعیناتی، ساز وسامان اور مشق وغیرہ کی اطلاعات بھیجنے کے الزامات ہیں۔ اس کےعوض ان کے کھاتوں میں پانچ پانچ ہزار روپے جمع ہونے کی بھی بات سامنےآئی ہے۔