جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خطے کے تمام ملکوں کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا سب سے زیادہ آزاد ہے: فواد چودھری

میڈیا

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خطے کے تمام ملکوں کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا سب سے زیادہ آزاد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ دور انفارمیشن کا ہے، جمہوریت اور انفارمیشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اکثریت کی حکمرانی کے باوجود اقلیت کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے، بھارت میں موجود ہ نظام کو حقیقی جمہوریت سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا، بھارت میں اکثریت کی حکومت ہے تاہم اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، خطے کے تمام ملکوں کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا سب سے زیادہ آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے میڈیا اتھارٹی کا مجوزہ بل زبردستی منظور کرایا تو عدالت جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کا حصہ رہے، آئینی اداروں کے اندرخود احتسابی کا نظام بھی وقت کے ساتھ زوال پذیر ہوا، جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو سب کو قانون کے تابع ہونا ہوگا، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ بھی لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں