جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

گلوکار

لاہور: پاکستانی گلوکار و موسیقار اور معروف آئیکونک برانڈ اوورلوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کے انتقال کی افسوسناک خبر گلوکار کے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے دی گئی، شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق فرہاد ہمایوں کا انتقال آج صبح ہوا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرہاد کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا جشن منایا جائے لہٰذا پوسٹ میں ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کریں اور ان کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

پوسٹ میں گلوکار کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے فرہاد ہمایوں دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ فرہاد ہمایوں کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر تھے جبکہ ان کی والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں