جی ٹی وی نیٹ ورک
بلوچستان

پنجگور میں دہشت گردوں کا پاک فوج کے قافلے پر حملہ

پنجگور

پنجگور : پنجگور میں دہشت گردوں کا پاک فوج کے قافلے پر حملہ، حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے،

پنجگور میں دہشت گردوں کا پاک فوج کے قافلے پر حملہ، حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے پاک فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں 8 جواب شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، غفلت برتنے پر 3 ملازمین معطل

زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی وزیرستان میں بھی پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

اس جھڑپ کے نتیجے میں بھی پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ جبکہ کئی دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں