جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا طویل پریکٹس سیشن، خوشدل اور امام الحق کی انٹری یقینی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا

پرتھ : ٹی ٹوئنٹی سیریز کو بچانے کے لیئے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلوں کا امکان، خوشدل اور امام الحق کی فائنل الیون میں انٹری یقینی ہوگئی۔

بابر اعظم بطور کپتان پہلی سیریز میں شکست سے بچنے کے لئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تین تبدیلیوں کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ خوشدل اور امام الحق کی فائنل الیون میں انٹری یقینی ہوگئی ہے۔

اوپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں قومی ٹیم نے تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ فاسٹ بالر محمد موسیٰ اور محمد حسنین پر بالنگ کوچ وقار یونس نے خصوصی توجہ دی۔ لائن کو لینتھ بہتر بنانے کی ٹپس دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیئے قومی ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں : وہاب ریاض

بلے بازوں کو لمبی شاٹس کھیلنے کے پریکٹس کرائی گئی۔ فیلڈنگ کے گرتے معیار سے بھی کوچز خوش نہیں، نیٹ پریکٹس میں سب سے زیادہ توجہ فیلڈنگ کی خامیاں سدھارنے پر دیں گئیں۔

کپتان بابر اعظم نے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ کوچز نے آصف علی اور فخر زمان کو بیٹنگ خامیاں ٹھیک کرنے کے لئے مشورے دیئے۔

متعلقہ خبریں