جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

فیٹف شرائط کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں : امریکا

فیٹف شرائط

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ فیٹف شرائط پوری کرنے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

امریکا نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ فیٹف شرائط پوری کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیٹف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہوچکا ہے : گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائظ پوری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باقی رہ جانے والے معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے گا، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

متعلقہ خبریں