کراچی: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔
تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مز ید طوفان آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔