جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے امکان ہے : عالمی بینک

معاشی

اسلام آباد : عالمی بینک کی جانب سے گلوبل اکنامک پراسپیکٹ 2020 رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کردی۔

آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے امکان ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی۔ عالمی بینک نے جون میں شرح نمو 2 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی بینک پاکستان کو 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا

رواں سال ملکی شرح نمو میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی ہے۔ عالمی شرح نمو میں رواں سال صفر اعشاریہ 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کی شرح نمو 4 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث افراط زر میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کے بجٹ خسارے میں توقعات سے زیادہ رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں