جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایف اے ٹی ایف میں مکمل حمایت، پاکستان کی کوششوں کو اکثریت نے تسلیم کیا : چینی وزارت خارجہ

پاکستان کی کوششوں

بیجنگ : چین نے ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کو ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا۔

ترجمان چینی وزارت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنا لیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں۔ پاکستان کی کوششوں کو ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ جاری، پاکستان کو مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

وزارت کا کہنا تھا کہ حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے مزید وقت دیا گیا۔۔۔ پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں