جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں : ایف بی آر

2.4 ارب

اسلام آباد : پاکستان کی برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کی مثبت حکمت عملی سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ ‏برآمدات کی مالیت اگست 2020 میں 1.6 ارب ڈالر تھی، جو ‏دسمبر 2020 میں بڑھ کر 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہے۔ ‏

دسمبر 2020 میں برآمدات کی افزائش 18.3 فیصد تک رہی۔ ‏گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت 1.993 ارب ڈالر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : قیمتوں میں کمی کے لیے مزید چینی کی درآمد پر غور

خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کیں۔ میک اِن پاکستان پروگرام کے تحت کم از کم 8 شعبوں کیلئے ڈیوٹی ڈرا بیک کی شرح بڑھادی۔

‏ایف بی آر نے کاٹن یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2021 تک ختم کر دی ہے۔ ‏ٹیکسٹائل سے متعلقہ 164 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بھی ختم کردیں۔

متعلقہ خبریں