جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

پاکستان کی افریقہ کو

اسلام آباد : مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ‏ کورونا وائرس کے دوران جولائی سے اپریل تک افریقہ کو برآمدات بڑھیں۔ پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ‏

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک نئے آرڈر دے رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹڑی بھرپور فائدہ اٹھائے : مشیر تجارت

انہوں نے کہا کہ ‏لک افریقہ پالیسی کے تحت چاول کی برآمدات میں 20 فی صد اضافہ ہوا، ‏10 ماہ میں افریقہ کو 600 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏ٹریکٹرز کی برآمدات 9 ملین ڈالر سے بڑھ کر 15 ملین ڈالر ہوگئیں، ‏کپڑے کی برآمدات 4 ملین سے بڑھ کر 50 ملین ڈالر ہو گئیں، ‏بیڈ لینن کی برآمدات 30 ملین ڈالر سے بڑھ کر 36 ملین ڈالر ہو گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں