جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکسان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنادیا

فالس فلیگ

اسلام آباد: پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، بھارت نے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئیں بیٹھ کر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کریں، وزیراعظم کی مودی کو مذاکرات کی دعوت

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلالیا۔ بھارت کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم اور اسلم فالس فلیگ آپریشن کےمرکزی کردارہیں۔

بشیر کا مقامی افراد کے ذریعے جشکوال، آزاد کشمیرسائیڈ سے آئی ای ڈیز نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا پلان ہے، بھارتی منصوبے کے تحت مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا، منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔

خیال رہے کہ کل 26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں