جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل مسلم لیگ ن ہی ہے: مریم نواز

مریم

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین الیکشن جیتنے کے بعد بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے، پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل مسلم لیگ ن ہی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حمزہ میرا بھائی ہے، بہت اچھا انسان ہے، جماعت میں سوچ اور طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے، ہمارے گھر اور پارٹی کے سربراہ نوازشریف ہیں، دل سے شہبازشریف کی خدمات کی معترف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: تقریر لکھنے والے کو نہیں، عمران خان کو نکالیں، مریم نواز کی وزیراعظم کی غلطیوں پر تنقید

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر صورت ووٹ کو عزت دلانا پڑے گی، ایک جماعت میں مختلف سوچ ہوسکتی ہے، کشمیر کے الیکشن میں ہم ٹی وی پر ہرادیے گئے تھے، حکمران جماعت نے 6لاکھ اور ہم نے 5لاکھ ووٹ لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین الیکشن جیتنے کے بعد بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے، پاکستان کا ماضی ، حال اور مستقبل مسلم لیگ ن ہی ہے۔

متعلقہ خبریں