جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کا دورہ سری لنکا: ون ڈے میچز کرانے پرپیشرفت نہ ہو سکی

سری لنکا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پرپیشرفت تاحال نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورسری لنکا بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل بات چیت شروع ہوئی تھی، دونوں بورڈز کے درمیان سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی تھی۔

دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میچز شامل کرنے پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں: مکی آرتھر

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیاگیا، امکان ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پرحتمی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں