قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی بھارت کے سابق آل راؤنڈر روی شاستری کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز روی شاستری نے لندن میں لارڈز سے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
Shaz and Waz at @HomeOfCricket yesterday. Great to catch up 🤗 – @wasimakramlive pic.twitter.com/m6LXaD6T6x
— Ravi Shastri (@RaviShastriOfc) June 26, 2022
تصویر میں روی شاستری اور وسیم اکرم ایک جیسے سوٹ میں ملبوس تھے اور دونوں نے گلابی رنگ کی ٹائی پہنی ہوئی تھی۔
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی جانب سے دو عظیم کھلاڑیوں کی ایک ساتھ تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔
روی شاستری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کل آپ سے مل کر بہت اچھا لگا‘۔
یہ پڑھیں : مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دیدیا