جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست، نیوزی لینڈ نے کلین سوئپ کردیا

ٹیسٹ

کرائسٹ چرچ: میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلہ کے بعد اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر دو ميچز کی سيريز میں کلین سوئپ کر لیا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کو کیویز کے 659 رنز کے پہاڑ کا سامنے تھا، دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے کی شکار قومی ٹیم نے چوتھے روز کا کھیل شروع کیا تو پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر شان ایک بار پھر ناکام رہے، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر مزاحمت نہ کر سکا۔

شان مسعود صفر، عابد علی 26، اظہر علی 37، فواد عالم 16، حارث سہيل 15، کپتان رضوان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیدی

نيوزی لینڈ کے کائل جيمی سن نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میں 11 وکٹيں حاصل کيں۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ نيوزی لینڈ کو جيت کی مبارکباد ديتے ہیں لیکن وہ سیریز نہ بچانے پر مایوس ضرور ہے۔

پاکستان سے سیریز جیتنے کے بعد نيوزی لینڈ کی ٹيم ٹيسٹ رينکنگ ميں پہلے نمبر پر آگئی۔ پہلے ٹیسٹ میں سنچری اور آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے پر کپتان کین ولیمسن پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

متعلقہ خبریں