جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے ایمرجنگ کپ جیت لیا

ڈھاکا: پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے ایمرجنگ کپ جیت لیا ہے، ایمرجنگ کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو 77 رنز سے ہرادیا ہے۔

بنگلادیش میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم نے فائنل میں میزبان ٹیم بنگلادیش کو 77 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کو 302 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم 244 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم پر آسٹریلیا سے شکست کے بادل منڈلانے لگے

پاکستان کی جانب سے محمد حسین نے 3 کھلاڑیوں کع آؤٹ کیا، خوشدل شاہ اور سیف بدر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلیئن بھیجا۔

بیٹنگ میں پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر نے 113 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

متعلقہ خبریں