جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکہ نے فسلطین، اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروا دیا

اجلاس ملتوی

نیو یارک : امریکہ نے فسلطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروا دیا۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل، فلسطین تنازعے پر تيونس، ناروے اور چين کی درخواست پر بلایا گیا آج کا اجلاس ملتوی کروائے جانے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس اب اتوار کو ہوگا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کیخلاف زمینی جنگ، فتح کا مختصر ترین راستہ ہے : فلسطینی مزاحمتی تنظیم

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں، جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں۔

اسرائيل کے اتحادی ملک امريکہ نے اب تک اسرائيلی اقدامات کا دفاع کيا ہے تاہم غزہ ميں شہریوں کی  ہلاکتوں پر تشويش بھی ظاہر کی ہے۔

وزير خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز بھی اسرائيلی اور فلسطينی قيادت سے بات کی اور ان پر زور ديا کہ لڑائی روکی جائے۔

متعلقہ خبریں