جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پالپا کا طیارہ حادثے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

شفاف تحقیقات

کراچی : پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن پالپا نے طیارہ حادثے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

جنرل سیکریٹری پالپا کیپٹن ناریجو نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہادت پانے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب پائلٹ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر امدادی کاموں میں ہر اول دستہ کردار ادا کررہے ہیں، تاہم پائلٹ امدادی پروازیں چلاتے رہیں گے۔ پوری پائلٹ برادری کیپٹن سجاد گل اور دیگر مسافروں کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی طیارہ حادثے میں ستانوے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، ماحول سوگوار

طیارہ حادثے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کیپٹن ناریجو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق حادثے کی مناسب تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ تحقیقات میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن ایسوسی ایشن جیسے ادارے شامل کئے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی تحقیقات کے علاوہ، تفتیش کاروں کو زمینی عملہ اور پرواز کے عملے کے کام کرنے کے حالات پر بھی غور کرنا چاہئے۔ ایسے واقعات پیش نہ آئیں اسی لیے پالپا عالمی تسلیم شدہ فضائی حفاظت کے قواعد پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں